فیفا ورلڈ کپ 2026: اسپین نے بیلجیئم کو 1-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فیفا ورلڈ کپ 2026: اسپین نے بیلجیئم کو 1-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے دوسرے کوارٹر فائنل میں اسپین نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بیلجیئم کو 2-1 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

امریکا کے شہر لاس اینجلس میں کھیلے گئے میچ میں اسپین نے آغاز ہی سے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ فیبیان نے 30ویں منٹ میں گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔بیلجیئم نے شاندار واپسی کرتے ہوئے 41ویں منٹ میں ڈی کیٹالاری کے گول کی بدولت مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا۔ یہ رواں ٹورنامنٹ میں اسپین کے خلاف کیا جانے والا پہلا گول بھی تھا۔میچ کے اختتامی لمحات میں اسپین نے ایک بار پھر حملہ کیا اور 88ویں منٹ میں میکیل مرینو نے فیصلہ کن گول اسکور کر کے اپنی ٹیم کو 2-1 کی برتری دلا دی۔مقررہ وقت کے اختتام تک بیلجیئم برابری کا گول نہ کر سکا، یوں اسپین نے 2-1 سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔واضح رہے کہ اس سے قبل فرانس بھی اپنا کوارٹر فائنل جیت کر سیمی فائنل میں پہنچ چکا ہے، جبکہ اسپین کی فتح کے بعد ایونٹ کے آخری چار مرحلے کے مقابلے مزید دلچسپ ہو گئے ہیں۔