بیلجیئم نے میزبان امریکا کو شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ 2026 کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

بیلجیئم نے میزبان امریکا کو شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ 2026 کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے پری کوارٹر فائنل میں بیلجیئم نے میزبان امریکا کو 1-4 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

سیٹل میں کھیلے گئے میچ میں بیلجیئم نے جارحانہ آغاز کرتے ہوئے نویں منٹ میں ڈی کیٹالاری کے گول کی بدولت برتری حاصل کی۔ امریکا نے 31ویں منٹ میں ٹلمین کے گول سے مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا۔برابری کے بعد بیلجیئم نے میچ پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا۔ ڈی کیٹالاری نے اپنا دوسرا گول اسکور کرکے ٹیم کو دوبارہ برتری دلائی، جبکہ 57ویں منٹ میں ایچ ویناکین نے تیسرا گول کیا۔ اختتامی لمحات میں بیلجیئم نے ایک اور گول کرکے اسکور 1-4 کر دیا۔اس فتح کے ساتھ بیلجیئم نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی، جبکہ میزبان امریکا کا ورلڈ کپ میں سفر پری کوارٹر فائنل پر ہی اختتام پذیر ہوگیا۔