فیفا اور یوئیفا میں تنازع شدت اختیار کرگیا، ایک دوسرے پر الزامات

فیفا اور یوئیفا میں تنازع شدت اختیار کرگیا، ایک دوسرے پر الزامات

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا اور یورپی فٹبال کی گورننگ باڈی یوئیفا کے درمیان جاری تنازع مزید شدت اختیار کرگیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق فیفا نے امریکی عدالت میں جمع کرائی گئی دستاویزات میں یوئیفا پر ادارے اور صدر گیانی انفانٹینو کے خلاف ’بدنام کرنے کی مہم‘ چلانے کا الزام عائد کیا ہے۔تنازع کی بنیادی وجہ فیفا کے کمرشل حقوق سے متعلق ایک مجوزہ منصوبہ ہے، جسے ’فیفا فارورڈ انٹرپرائز‘ کے نام سے پیش کیا گیا تھا۔ اس منصوبے کے تحت مردوں اور خواتین کے ورلڈ کپ سے منسلک کمرشل حقوق کے انتظام کی تجویز دی گئی تھی۔تاہم یوئیفا سمیت دیگر علاقائی فٹبال تنظیموں کی مخالفت کے بعد یہ منصوبہ 31 جولائی کو واپس لے لیا گیا۔دوسری جانب یوئیفا نے گیانی انفانٹینو اور فیفا کے دیگر عہدیداروں کے خلاف ممکنہ سوئس فوجداری کارروائی کے لیے امریکا سے دستاویزات اور گواہی حاصل کرنے کی کوشش کی ہے۔

فیفا کا مؤقف ہے کہ یوئیفا نے منصوبے کو ابتدا ہی سے ناکام بنانے کی کوشش کی، جبکہ یوئیفا نے فیفا میں اصلاحات اور صدر کے اختیارات پر حدود عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔گیانی انفانٹینو مارچ 2027 میں فیفا کی صدارت کے لیے چوتھی مدت کے لیے انتخاب لڑنے کے خواہاں ہیں، تاہم انہیں تین کنفیڈریشنز کی جانب سے دباؤ کا سامنا ہے۔