افغانستان کے شمال مشرقی صوبے نورستان میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے اچانک سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔
حکام کے مطابق مختلف حادثات میں کم از کم 20 افراد جاں بحق، 80 سے زائد زخمی جبکہ 100 سے زیادہ افراد لاپتا ہیں۔سیلاب نے صوبائی دارالحکومت پارون اور گرد و نواح کے علاقوں کو بری طرح متاثر کیا، جہاں مکانات، دکانیں، ہوٹل، سڑکیں اور دیگر بنیادی ڈھانچہ شدید نقصان کا شکار ہوا، جبکہ کئی علاقوں کا زمینی رابطہ بھی منقطع ہو گیا۔افغان قومی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق متاثرہ علاقوں میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے، جبکہ شہریوں کو مزید بارشوں اور ممکنہ سیلاب کے پیش نظر دریاؤں اور ندی نالوں سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔