بھارت میں مون سون سیزن نے شدید تباہی مچا دی ہے، جہاں موسلا دھار بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث جانی نقصان میں اضافہ ہو رہا ہے۔
بھارتی حکام کے مطابق جولائی سے اب تک مختلف واقعات میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ ریاست آسام سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے جہاں 87 افراد جان کی بازی ہار گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی اور ممبئی سمیت کئی بڑے شہروں میں شدید بارشیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔ نئی دہلی میں مسلسل بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ گئے، متعدد سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں جبکہ بجلی کی فراہمی اور ٹریفک کا نظام بھی متاثر ہوا ہے۔