تہران میں ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے کویت میں واقع امریکی فوجی اڈے کیمپ عریفجان میں موجود امریکی ہمارز میزائل سسٹمز کو زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔
ایرانی پاسداران انقلاب سے وابستہ خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق یہ حملہ پیر کے روز کیا گیا، تاہم امریکی یا کویتی حکام نے تاحال اس دعوے کی نہ تصدیق کی ہے اور نہ ہی تردید۔دوسری جانب ایرانی میڈیا کے مطابق جنوبی ایران کے قریب سمندری حدود میں ایک یونانی آئل ٹینکر نامعلوم حملے کا نشانہ بنا، جبکہ آبنائے ہرمز میں ایک اور آئل ٹینکر کو بھی نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔