ایران کا کویت میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے کا دعویٰ، کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان

ایران کا کویت میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے کا دعویٰ، کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان

ایران کے اسلامی انقلابی گارڈ کور (IRGC) نے اعلان کیا ہے کہ جارحیت کا جواب دینے کے لیے اس کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے کویت کے مغربی علاقے میں واقع امریکی فوجی اڈے کیمپ دوحہ (Camp Doha) کو ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق فوج کا کہنا ہے کہ حملوں میں اڈے کے اسلحہ ڈپو اور بری افواج کے لاجسٹک آلات کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ یہ کارروائی امریکا کی بار بار کی جارحیت کے جواب میں کی گئی۔ایرانی فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج مکمل اتحاد کے ساتھ دشمن کی کسی بھی نئی سازش یا جارحیت کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔بیان میں کیمپ دوحہ کو خطے میں امریکی اہلکاروں اور فوجی سازوسامان کے لیے ایک اہم سپورٹ مرکز قرار دیا گیا ہے۔نوٹ: اس دعوے کی امریکا یا کویت کی جانب سے تاحال سرکاری طور پر تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی ہے۔