مانسہرہ میں تیسرے روز بھی بارش، ناران جھیل روڈ لینڈ سلائیڈنگ سے بند، سیاحوں کو سفر سے گریز کی ہدایت

مانسہرہ میں تیسرے روز بھی بارش، ناران جھیل روڈ لینڈ سلائیڈنگ سے بند، سیاحوں کو سفر سے گریز کی ہدایت

مانسہرہ اور گردونواح میں تیسرے روز بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ ناران میں فلیش فلڈ کے باعث جھیل روڈ پر شدید لینڈ سلائیڈنگ سے سڑک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہوگئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق جھیل روڈ اور ناران جھل کھڈ روڈ پر پھنسے سیاحوں کو محفوظ طریقے سے ناران منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ کے ڈی اے کی بھاری مشینری ملبہ ہٹانے اور سڑک کی بحالی کے کام میں مصروف ہے۔سڑک کی بندش کے باعث متعدد گاڑیاں اور جیپیں مختلف مقامات پر پھنس گئی ہیں۔ ریسکیو 1122 اور انتظامیہ نے شہریوں اور سیاحوں کو آئندہ 3 سے 4 روز تک بالائی علاقوں کا غیر ضروری سفر نہ کرنے اور متعلقہ اداروں کی ہدایات پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔