غیر ملکی خواتین زیادتی کیس، رضا ڈار کے شریک ملزم کی بازیابی ، درخواست پر سماعت

ملزم وحید طاہر پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس تحویل میں ہے: ڈی آئی جی فیصل کامران 
 لاہور(آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے دو غیر ملکی خواتین سے زیادتی کے ہائی پروفائل کیس میں رضا ڈار کے شریک ملزم وحید طاہر کی بازیابی سے متعلق درخواست پر سماعت مکمل کرتے ہوے پولیس رپورٹ کی روشنی میں کیس نمٹا دیا جسٹس عبہر گل خان نے ممتاز بی بی کی درخواست پر سماعت کی، جس میں آئی جی پنجاب، ڈی آئی جی آپریشنز اور متعلقہ پولیس افسران کو فریق بنایا گیا تھا۔ سماعت کے دوران ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران عدالت میں پیش ہوئے۔ پولیس کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم وحید طاہر اس وقت پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس تحویل میں ہے۔