پولیس نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں ملزمان رضا ڈار،سکندر وغیرہ کو پیش کیا
لاہور(کرائم رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ کینٹ کچہری اظہر محمود نے 2 غیر ملکی خواتین کو اغوا اور زیادتی کیس میں 4 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کر دی، پولیس نے جوڈیشل مجسٹریٹ کینٹ کچہری اظہر محمود کی عدالت میں ملزمان رضا ڈار،سکندر خان،ساجد خان اور حسن رضا کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد پیش کیا تھا۔ تفتیشی افسر نے مئوقف اپنایا کہ ملزموں سے گاڑی برآمد کر لی ہے، رقم کی برآمدگی کرنا باقی ہے۔