لاہور(کرائم رپورٹر)غیر ملکی خواتین کے مبینہ اغوا اور زیادتی کیس کے مرکزی ملزم رضا ڈار کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ساؤتھ کینٹ تھانے میں مقدمہ شہری عثمان کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ یکم جولائی کو شام تقریباً پونے آٹھ بجے وہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے بھٹہ چوک جا رہا تھا کہ ائیرپورٹ روڈ پر ٹویوٹا موٹرز کے قریب ایک تیز رفتار گاڑی نے اس کی کار کو ٹکر مار دی حادثے کے نتیجے میں مدعی کی گاڑی کو تقریباً تین لاکھ روپے مالیت کا نقصان پہنچا، حادثے میں ملوث گاڑی کو بھی اسی کیس کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے