2 غیرملکی خواتین کا اغوا و ریپ کیس ، رضا ڈار سمیت 4 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

لاہور(آئی این پی )لاہورمیں2 غیر ملکی خواتین سے زیادتی اور اغوا کے کیس میں  رضا ڈار سمیت 4 ملزمان  کے  جسمانی ریمانڈ میں توسیع کردی گئی ۔کینٹ کچہری لاہور میں 2 غیر ملکی خواتین سے زیادتی اور اغوا کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت رضا ڈار سمیت 4 ملزمان کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کردیا گیا۔سماعت کے دوران استغاثہ نے ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کے ڈی این اے اور فنگر پرنٹ ٹیسٹ کرائے گئے ہیں