پولیس نے میرے شوہر کو گرفتار کیا ،کسی عدالت میں پیش نہیں کیا:درخواست گزار
لاہور (خصوصی رپورٹ)لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عبہر گل خان نے2 غیر ملکی خواتین کیاغوا وزیادتی کیس میں ملزم وحید طاہر‘‘باس ’’ کی بازیابی کی درخواست پر ایس ایچ او تھانہ ڈیفنس سی سے 20 جولائی تک رپورٹ طلب کرلی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ پولیس نے 2 غیر ملکی خواتین سے زیادتی واغوا کے مقدمے میں اس کے شوہر وحید طاہر کو گھر سے 3 جولائی کو گرفتار کیا لیکن تاحال کسی عدالت پیش نہیں کیا،پولیس نے درخواست گزار کے شوہر کو غیر قانونی حراست میں رکھا ہوا ہے۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اطلاع ہے وحید سروسز ہسپتال داخل ہے، پولیس نے کسی بھی ملزم کو 24 گھنٹوں میں مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرنا ہوتا ہے۔