حکومت کا ہائبرڈ گاڑیوں پر سیلز ٹیکس میں کمی پر غور

اسلام آباد (آن لائن) حکومت نے ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ اور ہائبرڈ الیکٹرک وہیکلز (HEVs) و الیکٹرک وہیکلز (EVs) کی حوصلہ افزائی کے لیے ہائبرڈ گاڑیوں کی درآمد اور مقامی سپلائی پر عائد سیلز ٹیکس میں کمی پر غور شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارتِ صنعت و پیداوار اور وزارتِ خزانہ کے درمیان اس حوالے سے مشاورت جاری ہے، جبکہ حتمی فیصلہ وفاقی کابینہ کی منظوری سے مشروط ہوگا