ایف بی آر کے بعض افسران نے مبینہ طور پر فراڈ کرنیوالی کمپنیوں کیساتھ ملی بھگت کر کے ریکارڈ میں ہیرا پھیری کی
لاہور(آئی این پی)وفاقی ٹیکس محتسب سیکرٹریٹ نے سیلز ٹیکس کی مد میں تقریبا 529 ارب روپے کے ایک بڑے ٹیکس فراڈ کا سراغ لگایا ہے جس میں ایف بی آر کے ٹیکس کلیکٹرز ملوث ہیں۔ اس بات کا انکشاف اتوار کو یہاں ایف ٹی او کے مشیر ڈاکٹر وقار چودنری آرائیں نے تاجر برادری کے ساتھ ایک آگاہی سیشن کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سکینڈل ایف ٹی او ڈاکٹر آصف محمود جاہ کے نوٹس میں لایا گیا جنہوں نے مکمل تحقیقات کے لیے لیگل ایڈوائزر الماس علی جووندا کو تعینات کیا جس سے چونکا دینے والے انکشافات سامنے آئے۔ ٹھوس شواہد کے مطابق ایف بی آر کے بعض افسران نے مبینہ طور پر فراڈ کرنے والی کمپنیوں کے ساتھ ملی بھگت کر کے ٹیکس کے ریکارڈ میں ہیرا پھیری اور غیر ضروری ٹیکس ریفنڈز حاصل کرنے کی راہ ہموار کی۔ یہ فراڈ مبینہ طور پر جعلی رسیدوں، ان پٹ ٹیکس میں اضافہ اور ایسی سیلز کیلئے ریفنڈ کے ذریعے کیا گیا جو سیلز کبھی ہوئی ہی نہیں تھیں