الیکٹرک گاڑیوں پر سیلز ٹیکس کا فیصلہ نہ ہوسکا

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ )عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) اور پاکستان کے درمیان مذاکرات آٹو پالیسی میں آئی ایم ایف کے اعتراضات تاحال ختم نہ ہوسکے۔ذرائع وزارت خزانہ کے حوالے سے رپورٹ  مطابق آٹو پالیسی میں آئی ایم ایف کے اعتراضات اب بھی برقرار ہیں، حکومت 2 کروڑ مالیت تک کی الیکٹرک گاڑیوں پر سیلز ٹیکس 18 فیصد کرنے پر فیصلہ نہ کرسکی۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے 75 ہزار ڈالر مالیت کی الیکٹرک گاڑی پر سیلز ٹیکس 1 سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔