ڈھاکا: بنگلادیش ایئرفورس کا تربیتی طیارہ کالج کی عمارت پر گر کر تباہ، 1 شہری جاں بحق، 4 زخمی

ڈھاکا: بنگلادیش ایئرفورس کا تربیتی طیارہ کالج کی عمارت پر گر کر تباہ، 1 شہری جاں بحق، 4 زخمی

بنگلادیش کی فضائیہ کا ایک تربیتی طیارہ دارالحکومت ڈھاکا کے علاقے اُتارا میں ایک کالج کی عمارت پر گر کر تباہ ہو گیا، افسوسناک حادثے میں ایک شہری جاں بحق جبکہ کم از کم چار افراد زخمی ہو گئے۔

حادثہ کیسے پیش آیا؟
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق فضائیہ کا ایف-7 بی جی آئی (F-7 BGI) تربیتی طیارہ دوپہر 1 بج کر 6 منٹ پر پرواز کے لیے روانہ ہوا، تاہم کچھ ہی دیر بعد طیارہ ڈھاکا کے گنجان آباد علاقے اُتارا میں ایک کالج کی عمارت پر گر کر تباہ ہو گیا۔تصادم کے نتیجے میں عمارت کو شدید نقصان پہنچا جبکہ آگ بھڑک اٹھی جس پر فوری طور پر فائر بریگیڈ کے عملے نے قابو پا لیا۔

زخمیوں کی حالت اور اسپتال منتقل
حادثے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کو فوری طور پر سی ایم ایچ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمیوں میں کالج کے عملے اور راہگیروں کے شامل ہونے کی اطلاعات ہیں۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی گئی۔

پائلٹ کی حالت بارے خاموشی
بنگلادیش فوج کی جانب سے ایف-7 طیارے کو پیش آنے والے حادثے کی تصدیق تو کر دی گئی ہے، تاہم طیارے کے پائلٹ کی حالت یا ان کے بچاؤ سے متعلق کوئی تفصیل جاری نہیں کی گئی۔

تحقیقات کا آغاز
فوجی ذرائع کے مطابق واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاکہ حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔ ابتدائی طور پر طیارے میں تکنیکی خرابی کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے، تاہم تحقیقات مکمل ہونے تک حتمی رائے نہیں دی گئی۔