ایران میں تربیتی پرواز کے دوران جنگی طیارہ گر کر تباہ، ایک پائلٹ جاں بحق

ایران میں تربیتی پرواز کے دوران جنگی طیارہ گر کر تباہ، ایک پائلٹ جاں بحق

 ایران کے صوبہ ہمدان میں رات کے وقت ایک جنگی طیارہ تربیتی پرواز کے دوران حادثے کا شکار ہو گیا۔

حادثے میں ایک پائلٹ ہلاک ہو گیا ہے۔ وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ایران کے پاس تقریباً 300 پرانے امریکی ساختہ اور روسی طیارے موجود ہیں، جنہیں 1979 کے انقلاب سے قبل حاصل کیا گیا تھا۔ حالیہ برسوں میں ایران کے فضائی حادثات میں اضافہ ہوا ہے، جن میں گزشتہ مئی میں صدر ابراہیم رئیسی کو لے جانے والا ہیلی کاپٹر بھی شامل ہے۔