ڈھاکا: بنگلادیش میں شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے کا ایک سال مکمل ہونے پر عوام نے جشن منایا

ڈھاکا: بنگلادیش میں شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے کا ایک سال مکمل ہونے پر عوام نے جشن منایا

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے کا ایک سال مکمل ہونے پر ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور جشن منایا۔

اس موقع پر عوام نے مختلف ریلیاں نکالیں اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نعرے لگائے۔ادھر قائم مقام حکومت کے سربراہ محمد یونس نے اپنے پیغام میں کہا کہ "ہم سب کو مل کر بنگلادیش کی ترقی کے لیے کام کرنا ہوگا، اگلے سال منصفانہ، شفاف اور پُرامن انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا جائے گا۔"انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت عوام کی امنگوں کے مطابق ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے بھرپور اقدامات جاری رکھے گی۔