ہیلتھ سینٹر سید والا میں5روز بعد بھی بارشی پانی موجود

سید والا (خصوصی رپورٹ)انتظامیہ کی غفلت اور بے حسی کی انتہا، رورل ہیلتھ سینٹر سید والا ضلع ننکانہ صاحب میں پانچ روز گزر جانے کے باوجو تا حال بارشی پانی موجود، مریضوں اور عملہ کو ہسپتال کی عمارت تک پہنچنے میں دشواری کا سامنا ہے۔ حالیہ بارشوں کے دوران رورل ہیلتھ سینٹر میں پانچ روز گزر جانے کے باوجود تقریبا 3 فٹ پانی کھڑا ہے۔ضلعی انتظامیہ، سیاسی و سماجی شخصیت یاکسی مخیر ادارے نے اس اکلوتے سرکاری ہسپتال سے پانی کے نکاس کے لیے کسی قسم کے انتظام کرنے کی زحمت گوارہ نہیں کی جبکہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے ضلع کونسل ننکانہ صاحب کے عملہ نے ہسپتال سے کاغذی طور پر پانی نکال دیا ہے۔ مقامی شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور متعلقہ ضلعی انتظامیہ سے ہسپتال سید والا سے فوری بارشی پانی کے نکاس کے بندوبست کا مطالبہ کیا ہے۔