وزیر ہائوسنگ بلال یاسین کا لکشمی چوک میں بارشی پانی کے نکاس کا جائزہ

لاہور (خصوصی رپورٹ)وزیر ہاو سنگ پنجاب بلال یاسین کا بارش کے بعد لکشمی چوک کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ ایم ڈی واسا غفران احمد نے بارشی پانی کی نکاسی اور دیگر انتظامات پر بریفنگ دی۔صوبائی وزیر نے مون سون کے دوران نکاسی آب کو بروقت اور مو ثر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ انکا کہنا تھا کہ واسا کی جدید مشینری کو نشیبی علاقوں اور اہم مقامات پر آپریشنل کیا جائے۔ صوبائی وزیر بلال یاسین نے ایم ڈی واسا کو تمام زیر زمین واٹر ٹینکس کی صفائی اور مکمل آپریشنل رکھنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ تمام اضلاع کے واسا ایم ڈیز کو پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ سے مکمل کوآرڈینیشن کی ہدایات دی گئی ہیں۔ ندی نالوں میں طغیانی اور سیلابی صورتحال پرہوم ورک مکمل کیا جائے گا۔