6ماہ میں 5کاریں چھین لی گئیں،137 چوری

کار چھیننے کی وارداتوں میں صدر ڈویڑن 4 مقدمات کے ساتھ سر فہرست 
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں رواں سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران اسلحہ کی نوک پر 5 کاریں چھینی گئیں ، جبکہ 137 کاریں چور لے اڑے ذرائع پولیس ریکارڈ کے مطابق کار چھیننے کی وارداتوں میں صدر ڈویڑن 4 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا، ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں گن پوائنٹ پر کار چھیننے کا ایک مقدمہ درج کیا گیا۔ اسکے علاوہ کار چوری کی وارداتوں میں ماڈل ٹاؤن ڈویژن 45 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا، صدر ڈویژن کار چوری کی 29 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، کینٹ ڈویژن کار چوری کے 26 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ذرائع پولیس ریکارڈ میں بتایا گیا ہے کہ سول لائنز ڈویڑن سے 17، اقبال ٹاؤن ڈویژن سے 12 کاریں چوری ہوئیں، سٹی ڈویژن میں 6 ماہ کے دوران کار چوری کے 8 مقدمات کا اندراج کیا گیا۔