مسافر ٹرینوں سے 24 ارب ،مال گاڑیوں سے 16 ارب روپے کی آمدن
لاہور(خصوصی رپورٹ) پاکستان ریلویز نے 6 ماہ میں 46 ارب روپے کما لئے۔یہ آمدن پچھلے سال کے اسی دورانیے کی آمدن سے پانچ ارب روپے زیادہ ہے۔محکمہ نے مسافر ٹرینوں سے 24 ارب روپے کمائے،مال گاڑیوں سے 16 ارب روپے کی آمدن ہوئی۔لینڈ، کوچنگ و دیگر ذرائع سے 6 ارب ریونیو حاصل ہوا۔ سی ای او ریلویز عامر علی بلوچ کا کہنا تھا ریکارڈ آمدن ریلوے کی درست سمت کو ظاہر کر رہی ہے،2025 ریلوے کیلئے تبدیلی کا سال ثابت ہو گا،مارچ تک کراچی کیلئے نئی ٹرین چلانے کا وعدہ پورا کریں گے۔