6ماہ : 6075 موٹر سائیکلیں چوری

گن پوائنٹ پر 301 وارداتیں، 6 صدر ڈویڑن وارداتوں میں سرفہرست رہا ، پولیس بے بس
لاہور (کرائم رپورٹر)شہر میں اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل چھیننے اور چوری کی وارداتیں تھم نہ سکیں۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں سال کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران 301 موٹر سائیکلیں گن پوائنٹ پر چھینی گئیں، جبکہ 6075 موٹر سائیکلیں چور لے اڑے ، تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتوں میں صدر ڈویڑن 86 مقدمات کے ساتھ سرفہرست رہا، ماڈل ٹائون ڈویڑن 60 وارداتوں کے ساتھ دوسریاور سٹی ڈویڑن 58 وارداتوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔کینٹ ڈویڑن میں 56، اقبال ٹائون میں 22، جبکہ سول لائنز ڈویڑن میں 19 موٹر سائیکلیں اسلحہ کے زور پر چھینی گئیں۔پولیس ریکارڈ کے مطابق موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں بھی صدر ڈویڑن 1255 مقدمات کے ساتھ سرفہرست ہے۔ کینٹ ڈویڑن سے 1196، ماڈل ٹائون سے 1170، سٹی ڈویڑن سے 1060، اقبال ٹائون سے 756 اور سول لائنز ڈویڑن سے 638 موٹر سائیکلیں چوری ہوئیں۔شہری حلقوں نے اس سنگین صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ لاہور پولیس جرائم کی روک تھام کے لیے مئوثر اقدامات کرے، کیونکہ اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل چھیننے جیسے واقعات عوام کے لیے خطرناک اور خوفناک صورتحال پیدا کر رہے ہیں۔