ساندہ میں ہوائی فائرنگ کرنیوالا ملزم پکڑا گیا

ایس پی اقبال ٹاؤن کی ہدایت، پولیس نے 15 کال پر فوری کارروائی کی 
لاہور (کرائم رپورٹر) ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کی زیر نگرانی ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف ایکشن جاری ہے۔ ساندہ پولیس نے 15 کال پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرنے والا ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کے مطابق ساندہ پولیس نے ہوائی فائرنگ کرنے والا ملزم حسن گرفتار کر لیا۔ ملزم حسن نے دوران معمولی لڑائی جھگڑے پر محلے میں فائرنگ کر دی۔ ہوائی فائرنگ سے علاقہ میں رہنے والے عوام الناس میں خوف و ہراس پیدا ہوا۔ ملزم سے ہوائی فائرنگ میں استعمال ہونے والا پستول بھی برآمد کر لیا گیا۔ ملزم حسن کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا گیا۔ ایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے ایس ایچ او ساندہ انسپکٹر شرجیل اور پولیس کو شاباش دی۔ ہوائی فائرنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔