ساندہ :سابقہ بیوی کوکٹرسے زخمی کرنیوالا ملزم گرفتار

لاپتہ ہوجانیوالا بچہ چند گھنٹوں میں تلاش ،بحفاظت ورثا کے حوالے
لاہور(کرائم رپورٹر)ساندہ کے علاقہ میں سابقہ بیوی کو تیز دھار کٹر سے وار کر کے شدید زخمی کرنیوالا کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ساندہ حسن زاہد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرکے ملزم شبیر حسین کوگرفتار کرلیا،انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ساندہ حسن زاہد کے مطابق ملزم نے ذاتی رنجش کی بنا پر اپنی سابقہ بیوی میمونہ بصری کو تیز دھار کٹر سے وار کر کے شدید زخمی کر دیا تھا، مرکزی ملزم شبیر حسین اس واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گیاتھا۔ادھر ہربنس پورہ پولیس نیکارروائی کرتے ہوئے اغوا کے مقدمہ میں بچہ چند گھنٹوں میں تلاش کر لیا ،پولیس کے مطابق بچہ والد کے ہمراہ رانی پنڈ سٹاپ کے قریب سے لاپتہ ہو گیا، والد کی مدعیت میں اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔چند گھنٹوں کی کاوش سے حارث کو بحفاظت تلاش کر لیا گیا،پولیس نے اطلاع ملنے پر ورثا سے رابطہ کرکے بچے کو بحفاظت حوالے کر دیا۔