لاہور(کرائم رپورٹر)لیاقت آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرنیوالا ملزم گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق لیاقت آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرنیوالا مرتکب ملزم اویس کوگرفتار کرلیا۔ملزم کو ہوائی فائرنگ کی آواز پر فوری کارروائی کرتے ہوئے پنڈی راجپوتاں سے گرفتار کیا گیا۔ملزم اویس سے پستول برآمد کرکے مقدمہ درج کرنے کے بعد انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔