دریائے راو ی میں کٹا ئوسیمتعدد دیہات ڈوبنے کاخدشہ

 ساہیوال(خصوصی رپورٹ)مون سون بارشوں سیدریائے راو ی میں پانی زیادہ آنے سے قطب شہانہ پل کے قریب کٹا ئو اورمتعدد دیہات ڈوبنے کاخدشہ پیداہوگیا۔راوی میں پانی زیادہ آنے سے قطب شہانہ پل اور دریاکے اردگرد سے ملحقہ دیہات اورنگ آباد ودیگر دیہاتوں کو شدید خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔ دیہاتیوں کاکہناہے کہ دریامیں پانی زیادہ آنے کے باعث قطب شہانہ پل کے اردگر د مقامات پر کٹا ئو سے ساہیوال سے فیصل آباد آنے جانے والے مسافروں کا رابطہ منقطع اورر دیہاتوں میں دریاکاپانی آنے سے ان کی قیمتی فصلیں ? مال مویشی ?گھروں اور جانی نقصان کا شدید خدشہ ہے۔ انہوں نے کمشنر ساہیوال سے مطالبہ کیا ہے کہ قطب شہانہ پل اور ملحقہ دیہاتوں کو محفوظ بنانے کیلئے پتھر ڈال کر بند بنایاجائے تاکہ کسی ممکنہ بڑے سانحہ سے بچاجاسکے۔