اسلام آباد کی حدود سے ایک درخت بھی کٹا توتوہین عدالت تصورہوگا:ہائیکورٹ

عدالت نے اگلی سماعت پر سی ڈی اے سے جواب مانگتے ہوئے ماحولیات کے ماہر کوبھی طلب کر لیا
اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں درختوں کی کٹائی کے خلاف کیس میں بڑا حکم دیتے ہوئے خبردار کیاہے کہ اب اسلام آباد کی حدود سے ایک درخت بھی کٹا توتوہین عدالت تصورہوگا۔عدالت نے اگلی سماعت پر سی ڈی اے سے جواب مانگتے ہوئے ماحولیات کے ماہر کوبھی طلب کیا ہے۔جسٹس خادم حسین سومرونے ریماکس دئیے کہ اس شہرمیں ہم رہتے ہیں چاہتے ہیں یہ خوب صورت رہے کسی زمانے کا کراچی دیکھیں اور آج کا کراچی دیکھیں آپکو پتہ چل جائے گا‘ ہم نے ابھی سوا سال میں توہین عدالت میں کسی کوسزا نہیں دی،بہت افسوس ہوا ادارے ایسے چلتے ہیں،اب اگرسی ڈی اے کاکوئی افسردرختوں کی کٹائی میں ملوث ہوا تو توہین عدالت میں سزا ہوگی۔