لاہور(سپورٹس ڈیسک)اے ایف سی ایشین کپ سعودی عرب 2027ء کوالیفائر راو?نڈ کیلئے پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلا جانے والا میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ اسلام آباد کے پاکستان اسپورٹس بورڈ فٹبال اسٹیڈم میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستانی ٹیم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ پہلے ہاف میں مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا، جبکہ دوسرے ہاف میں پاکستانی ٹیم کو پینلٹی ملی، جسے عبید خان نے مس کر دیا۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان اے ایف سی ایشین کپ سعودی عرب میں دوسرا کوالیفائر کا آئندہ میچ 14 اکتوبر کو کویت میں کھیلا جائے گا۔