کراچی (انٹرنیوز) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کے نالے سے خاتون کا کٹا ہوا سر برآمد کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن قصبہ کالونی کے نالے سے خاتون کا کٹا ہوا سر ملا ہے جس کے دھڑ کی تلاش جاری ہے، پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت کی کوشش جاری ہے۔ پولیس کے مطابق ضلع ویسٹ کے تھانے میں کسی خاتون کی گمشدگی کی کوئی رپورٹ درج نہیں ہوئی۔جس نالے سے خاتون کا سر ملا اس کے اطراف شواہد جمع کئے جارہے ہیں۔