نہر ، نالے ، ویرانے سے 3لاشیں برآمد

 بی آر بی سے نامعلوم شخص کی لاش ملی ،کاہنہ میں ویرانے سے 38سالہ شخص مردہ ملا ، برکت ٹاؤن نالے سے ملنے والی شناخت نہ ہو سکی 
لاہور (کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں 3 مختلف علاقوں سے 3 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق بی آر بی سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی، واٹر ریسکیو ٹیم نے نہر سے لاش برآمد کر لی۔ لاش مرد کی ہے، لاش پولیس کے حوالے کی جا رہی ہے، لاش کی شناخت نہ ہو سکی۔ کاہنہ کے علاقے میں 38 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی، 38 سالہ شخص کی لاش ویرانے سے ملی۔ جبکہ برکت ٹاؤن گندہ نالہ سے لاش برآمد ہوئی، واٹر ریسکیو ٹیم نے گندہ نالہ سے لاش برآمد کر لی، لاش کی شناخت نہ ہو سکی۔ پولیس نے تینوں مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے لاشوں کو قبضے میں لے کر مردہ خانے میں منتقل کرکے مزید کارروائی شروع کر دی۔