اوکاڑہ (خصوصی رپورٹ)اوکاڑہ میں گھریلو ناچاقی پر شوہر نے تشدد کرکے بیوی قتل کردی اور لاش ویرانے میں پھینک دی۔ رحمن ٹاؤن کی رہائشی ریحانہ کا شوہر صدیق سے لڑائی جھگڑا رہتا تھا ،وقوعہ کے روز خاوند نے جھگڑے کے دوران مشتعل ہوکر ڈنڈے سے بیوی ریحانہ پر وحشیانہ تشدد کیا جوموقع پر ہی دم توڑگئی،ملزم نے 2 ساتھیوں کی مدد سے بیوی کی لاش لائبہ ٹاؤن کے ویرانے میں درختوں کے بیچ پھینک دی اور موقع سے فرار ہوگیا۔ اطلاع پر تھانہ سٹی رینالہ خورد پولیس نے لاش قبضہ میں لیکر موقع سے شواہد اکٹھے کئے اور مقتولہ کے باپ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے چند ہی گھنٹوں میں ملزم صدیق کو گرفتار کر لیا، جس نے ابتدائی تفتیش میں ہی اعتراف جرم کرلیا،پولیس نے آلہ قتل برآمد کرکے تفتیش شروع کردی۔