لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں سے 3لاشیں برآمد ہوئی ہیں، بتایا گیا کہ نواب ٹائون کے علاقہ سے 45 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی،فیکٹری ایریا غازی روڈ سے 45 سالہ نامعلوم شخص مردہ حالت میں پایا گیا اور چوکی سوئے آصل 65 سالہ ملنگ بابا مردہ حالت میں پایا گیا بظاہر طبعی موت معلوم ہوتی ہے پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دیا۔