لڑکی نے تیزاب پی کر خو دکشی کرلی بچے سمیت 3لاشیں برآمد

 شمالی چھاؤنی میں 22سالہ فوزیہ نے موت گلے لگا لی،سبزہ زار ایل بلاک سے 6 سالہ بچے کی لاش ملی 
گلبرگ حسین چوک50سالہ اورہیرجامن گاؤں بی آر بی نہر سے 30 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکلومت میں خودکشی سمیت مختلف واقعات کے دوران جواں سالہ لڑکی سمیت چار افراد جان سے گئے ایدھی ترجمان کیمطابق شمالی چھاؤنی 22 سالہ لڑکی نے خودکشی کر لی22 سالہ فوزیہ بی بی نے تیزاب پی لیا بے ہوشی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہو سکی،سبزہ زار ایل بلاک سے 6 سالہ بچے کی لاش برآمد ہوئی ایل بلاک قبرستان کے قریب سے چھ سالہ بچہ مردہ حالت میں پایا گیا شناخت نہ ہو سکی،گلبرگ حسین چوک سے نامعلوم 50سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی50 سالہ شخص کی شناخت نہ ہو سکی بظاہر نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے ہیرجامن گاؤں بی آر بی نہر سے 30 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد یوئی شناخت نہ ہو سکی پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی کارروائی کے بعد لاشوں کو ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی