فیصل کوشمالی چھاؤنی سے اغوا کیا گیا ، لاش ٹھوکر کے قریب نہر سے برآمد ہوئی ، میانی صاحب سے تشدد زدہ لاش ملی
کاہنہ گجومتہ چوک سے 35 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی،سوزوواٹرپارک کنال روڈ نہرسے محسن مردہ ملا
لاہور(کرائم رپورٹر)شمالی چھاؤنی سے اغواء ہونے والے نوجوان فیصل خان کی لاش ٹھوکر کے قریب نہر سے برآمد ہو گئی ، پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے ڈیڈ ہاؤس منتقل کر دیا ہے تفصیلات کے مطابق، فیصل خان کے اغواء کا مقدمہ تھانہ شمالی چھاؤنی میں درج تھاپولیس کا کہنا ہے کہ لاش برآمد ہونے پر فوراً فرانزک ٹیم کو طلب کیا گیا، لٹن روڈ کے علاقے میں واقع میانی صاحب قبرستان سے 32 سالہ نامعلوم شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہیمتوفی کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ہنہ گجومتہ چوک سے 35 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ابتدائی طور پر نشے سے موت واقع ہونے کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے سوزوواٹرپارک کنال روڈ نہرسے 50سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی بتایا گیا ہے کہ سوزوواٹرپارک کنال روڈ نہرسے 50سالہ محسن کی لاش برآمد ہوئی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے ریسکیوغوطہ خورٹیم نیلاش نہرسے نکال لی ۔