ٹبی سٹی ، راوی روڈ بتی چوک ،شفیق آباد گاؤ شالہ قبرستان سے لاشیں ملیں، کھاڑک نالا پر حادثہ ہوا
لاہور (کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں مختلف واقعات کے دوران چار افراد جاں بحق ہوئے۔ ترجمان ایدھی ایمبولینس کے مطابق ٹبی سٹی پانی والا تالاب سے 50 سالہ نامعلوم شخص مردہ حالت میں ملا۔ راوی روڈ بتی چوک کے قریب فٹ پاتھ سے ایک معمر شخص کی لاش برآمد ہوئی، عمر تقریباً 65 سال، بظاہر بھکاری معلوم ہوتا ہے۔ شفیق آباد گاؤ شالہ قبرستان سے 40 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی، جو نشے کا عادی معلوم ہوا۔ گلشن اقبال میں کھاڑک نالا کے قریب ایک 50 سالہ راہ گیر کو تیز رفتار گاڑی نے ٹکر مار دی۔ پولیس نے تمام میتیں مردہ خانے منتقل کر دی ہیں اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔