بھتہ خور بے لگام ، پارکنگ سٹاف،دکانداروں پر تشدد

 ملزموں نے اسلحہ کی نمائش کی ،دوسرے دکانداروں کو ہراساں بھی کیا ،تشدد کی فوٹیج سامنے آ گئی 
لاہور (کرائم رپورٹر) تھانہ ریس کورس کی حدود میں واقع لینڈ مارک پلازہ میں بھتہ نہ دینے پر مسلح افراد نے پارکنگ اسٹاف اور دکانداروں کو سرِعام تشدد کا نشانہ بنایا۔ عینی شاہدین اور درخواست گزار کے مطابق ملزمان نے اسلحہ کی نمائش کرتے ہوئے دیگر دکانداروں کو بھی ہراساں کیا، جبکہ تشدد کی فوٹیج بھی منظر عام پر آ چکی ہے جس میں ملزمان کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ متاثرین نے الزام لگایا ہے کہ پولیس کو واقعے کی اطلاع اور فوٹیج فراہم کرنے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔