ملزموں نے 30 لاکھ روپے بھتہ مانگا ،فیکٹری مالک نے آن لائن دو لاکھ بھجوا دئیے ، مقدمہ درج
لاہور(کرائم رپورٹر)سندر میں بھتہ خور بے لگام، فیکٹری مالک سے 30 لاکھ روپے بھتہ طلب، جان سے مارنے کی دھمکی ،پولیس نے مقدمہ درج کر لیا، ایف آئی آر کے مطابق احسن اکرم کی فیض پور انٹرچینج کے قریب فیکٹری ہے۔ 19 اگست کو احسن اکرم کے موبائل نمبر پر نامعلوم افراد کی جانب سے دھمکی آمیز پیغام موصول ہوا۔ملزموں نے مبینہ طور پر احسن اکرم سے 30 لاکھ روپے بھتہ مانگا اور رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ دھمکیوں سے خوفزدہ فیکٹری مالک نے آن لائن دو لاکھ بھتہ خوروں کو بھجوا دئیے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ بھتہ خوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔