بھتہ خور سرگرم، تاجر پریشان

مغل پورہ میں تاجر کے بھتہ نہ دینے پر ملزموں کی دکان اور گاڑی پر فائرنگ،کفیل خاندان سمیت روپوش 
لاہور ( کرائم رپورٹر)شہرمیں بھتہ خور سرگرم جبکہ پولیس پکڑنے میں ناکام ہو گئی۔ملزموں نے مغل پورہ کے تاجر کی جانب سے 20 لاکھ نہ دینے پر اس کی دکان اور گاڑی پر فائرنگ کر دی جس سے علاقے میں بھی خوف و ہراس پھیل گیا،کفیل بٹ ڈرکی وجہ سے خاندان سمیت روپوش ہو گیا۔ بعدازاں مدعی نے بھتہ مانگنے کی آڈیو ریکارڈنگ اعلیٰ پولیس افسروں کو سنوائی تو مقدمہ میں بھتہ خوری کی دفعات کا اضافہ کیا گیا۔ ملزموں نے پہلے 10 لاکھ اور فائرنگ کے بعد 20 لاکھ بھتے کا مطالبہ کیا ،نہ دینے پر جان سے مارنے کی دھمکی اور گالیاں دیں،بھتہ خور غیرملکی نمبروں سے فون کر رہے ہیں جس کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے، پولیس نے شہری کی داد رسی کے بجائے پرائیویٹ گارڈز رکھنے کا مشورہ دیا ۔ کفیل بٹ کے روپوش ہونے کے بعد بھتہ خور مدعی کے عزیزوں،کاروباری دوستوں سے بھی بھتہ مانگنے لگے ہیں۔