بین الاقوامی بھتہ خور گینگ کا اشتہاری سعودی عرب سے گرفتار

 لاہور( کرائم رپورٹر )پنجاب پولیس اور ایف آئی اے این سی بی انٹرپول کی کارروائی ،بین الاقوامی بھتہ خور گینگ کا اہم رکن و اشتہاری مجرم ذیشان انور سعودی عرب سے گرفتار کر لیا ،وہ بدنام زمانہ بھتہ خور فواد منیر عرف فادی جٹ کا کارندہ ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق خطرناک اشتہاری ذیشان انور گکھڑ منڈی پولیس کو 3 برس سے مطلوب تھاجسے سپیشل آپریشن سیل اورسعودی پولیس نیمشترکہ کارروائی میں گرفتار کرکے اسلام آباد منتقل کر دیا ۔ملزم بھتہ خوری ،قتل کی دھمکیوں میں ملوث ہے۔ ترجمان نے بتایا رواں برس بیرون ملک سے گرفتار اشتہاریوں کی مجموعی تعداد 95 ہوگئی ہے