عمران ہاشمی کا اعتراف: بیوی کو فلموں میں میرے رومانوی مناظر پر اعتراض ہوتا ہے

عمران ہاشمی کا اعتراف: بیوی کو فلموں میں میرے رومانوی مناظر پر اعتراض ہوتا ہے

بالی وڈ کے معروف اداکار عمران ہاشمی نے انکشاف کیا ہے کہ فلموں میں ان کے رومانوی اور بولڈ مناظر پر ان کی اہلیہ پروین شاہانی کو اکثر اعتراض رہتا ہے، تاہم وہ ان مناظر کو اپنے کیریئر کا اہم حصہ سمجھتے ہیں۔

عمران ہاشمی جنہیں فلم نگری میں ’سیریل کسّر‘ (Serial Kisser) کے نام سے شہرت حاصل ہوئی، انہوں نے اپنے کیریئر میں ’مرڈر‘، ’زہر‘، ’جنت‘، ’اکثر‘، ’گینگسٹر‘ اور ’راز: دی مسٹری کنٹینیوز‘ جیسی بولڈ فلموں میں کام کیا، جس کے باعث ان کی شناخت ایک مخصوص انداز سے بن گئی۔

’سیریل کسّر‘ کا ٹیگ میری شناخت ہے: عمران ہاشمی
سوشل میڈیا پر حال ہی میں ان کا ایک پرانا انٹرویو وائرل ہوا ہے، جس میں وہ یہ اعتراف کرتے نظر آ رہے ہیں کہ:

’’میں نے اب یہ مان لیا ہے کہ ’سیریل کسّر‘ کا ٹیگ میرے ساتھ جُڑ چکا ہے، یہ میری شناخت بن چکا ہے اور میں اس سے جان چھڑانے کی کوشش نہیں کروں گا۔‘‘
’تم ملے‘ فلم کا دلچسپ واقعہ
اداکار نے اپنی فلم ’تم ملے‘ کا ایک واقعہ شیئر کرتے ہوئے بتایا:’’میں فلم دیکھ رہا تھا، ایک سین آیا جس میں مجھے سوہا علی خان کو کِس کرنا تھا، لیکن میں نے نہیں کیا۔ میرے ساتھ بیٹھا شخص بولا، ’عمران! اس فلم میں تم بیمار ہوگئے تھے کیا؟‘‘‘انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ یہ بالکل ایسے ہے جیسے سلمان خان فلم میں شرٹ نہ اُتارے تو ناظرین کو لگتا ہے کہ کچھ چھوٹ گیا ہے۔
’ناظرین کو کچھ فنکاروں سے خاص توقعات ہوتی ہیں‘
عمران ہاشمی کا کہنا تھا کہ:’’ناظرین ہر فنکار سے کچھ خاص توقع رکھتے ہیں۔ میرے معاملے میں لوگ رومانوی یا ’کِس‘ سینز دیکھنے کے عادی ہو چکے ہیں، اور یہی میری فلموں کی ایک بڑی پہچان بن چکی ہے۔‘‘
’اہلیہ اور والد کو اعتراض ہے، لیکن وہ سمجھتے ہیں‘
اداکار نے اپنی نجی زندگی سے متعلق بھی بات کرتے ہوئے کہا:’’میری بیوی اور والد کو اعتراض ہوتا ہے کہ ہر فلم میں میں اتنا ’انٹیمیٹ‘ کیوں ہوتا ہوں، لیکن وہ یہ بھی جانتے ہیں کہ میں نے یہ فیصلے اپنے کیریئر کی پائیداری کے لیے کیے۔ ہو سکتا ہے کہ انہیں یہ پسند نہ ہو، لیکن وہ اس کی اہمیت کو سمجھتے ہیں۔‘‘انہوں نے مزید کہا کہ:’’میری فیملی یہ سمجھتی ہے کہ یہی میری آمدنی کا ذریعہ ہے، اور یہ سب فلمی دنیا کا ایک حصہ ہے۔‘‘