شوہر کو میرے لباس پر اعتراض نہیں، پھر دوسروں کو کیوں؟عنزیلہ عباسی

شوہر کو میرے لباس پر اعتراض نہیں، پھر دوسروں کو کیوں؟عنزیلہ عباسی

اداکارہ، گلوکارہ اور آرٹسٹ عنزیلہ عباسی نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اپنی ذاتی زندگی اور لباس کے حوالے سے اہم باتیں کیں۔

 انہوں نے اپنے شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کے ردعمل کے بارے میں بتایا کہ اگر وہ ان کے لباس سے خوش ہیں تو باقی لوگوں کو اعتراض کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ عنزیلہ کا کہنا ہے کہ خواتین کو چاہیے کہ وہ اپنے لباس اور فیصلوں کے حوالے سے دوسروں کے رائے کو زیادہ اہمیت نہ دیں اور اپنی پسند کو جاری رکھیں۔عنزیلہ عباسی نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ خود اپنی رائے آزادانہ طور پر رکھتی ہیں اور کسی بھی معاملے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کرتی، چاہے وہ سوشل میڈیا، ڈراموں یا ذاتی زندگی سے متعلق ہو۔ انہوں نے زور دیا کہ اگر کوئی شخص اپنی ذاتی زندگی میں خوش ہے اور دوسروں کو متاثر نہیں کر رہا تو ہمیں ان کے معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔

پوڈکاسٹ کے دوران ایک سوال کیا گیا کہ اگر کوئی نشہ کر رہا ہو تو کیا ہمیں اسے روکنا چاہیے؟ اس پر عنزیلہ عباسی نے جواب دیا کہ اگر وہ صرف اپنے کمرے میں ہے اور کسی کو متاثر نہیں کر رہا تو پھر اس میں مداخلت کی ضرورت نہیں ہے۔عنزیلہ عباسی کا یہ موقف معاشرتی روایات اور ذاتی آزادی کے حوالے سے ایک مثبت پیغام ہے، جس میں انہوں نے خواتین اور افراد کو اپنی زندگی کو اپنی مرضی سے جینے کا حوصلہ دیا ہے اور دوسروں کے فیصلوں کا احترام کرنے کی تلقین کی ہے۔