عمران ہاشمی بڑے حادثے سے بال بال بچ گئے، فلم کی شوٹنگ کے دوران کار وین پر جا گری

عمران ہاشمی بڑے حادثے سے بال بال بچ گئے، فلم کی شوٹنگ کے دوران کار وین پر جا گری

بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی اپنی نئی آنے والی ایکشن فلم ’گن ماسٹر جی 9‘ کی شوٹنگ کے دوران ایک بڑے حادثے سے بال بال بچ گئے۔

فلم کے کلائمکس کی شوٹنگ کے دوران ایک خطرناک اسٹنٹ کیا جا رہا تھا، جس میں کرین کے ساتھ لٹکی ہوئی ایک کار اچانک ہوا میں الٹ گئی اور نیچے کھڑی کالی رنگ کی وین پر جا گری۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کار اداکار عمران ہاشمی کے انتہائی قریب سے گزرتی ہے، جس کے باعث وہ ایک بڑے حادثے کی زد میں آنے سے محفوظ رہے۔واقعہ اتنا خطرناک تھا کہ موقع پر موجود افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا۔