نواحی گا ئوں سیدن شاہ میں ندیم کھیت میں بکریاں چرا رہا تھا، زاہد نے چھری سے حملہ کیا
ساہیوال (خصوصی رپورٹ)بھیڑبکریاں چرانے والے نوجوان کو چھری کے وار سے قتل کردیا ،ملزمان فرار، مقدمہ درج۔ نواحی گا ئوں سیدن شاہ میں ایک نوجوان ندیم رجب شام کے وقت کھیتوں میں بھیڑبکریاں چرا رہا تھاکہ زاہد قصاب وغیرہ نے اسے چھریاں مار کر شدیدزخمی کردیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ بتایا گیا ہے کہ زاہد قصاب ندیم سے چندروز قبل بھیڑیں خریدنے گیا تو ندیم نے فروخت کرنے سے انکار کردیا جس کا ملزموں کو رنج تھا۔ اسی رنجش پر ندیم رجب کو چھریاں مارکر قتل کردیا اور فرار ہو گئے۔ پولیس تھانہ بہادر شاہ نے ملزموں کے خلاف مقدمہ قتل درج کرلیا۔