جائیداد تنازع: بیٹے نے باپ کو قتل کر دیا

جڑانوالہ چک نمبر 98 آر بی میں افسوسناک واقعہ،گلزار کو والدسرور پر جائیداد کی مبینہ غیر منصفانہ تقسیم پر رنج تھا
جڑانوالہ(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کے علاقے جڑانوالہ میں جائیداد کے تنازع پر بیٹے نے مبینہ طور پر اپنے والد کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق واقعہ چک نمبر 98 آر بی میں پیش آیا جہاں ملزم گلزار کو اپنے والد پر جائیداد کی مبینہ غیر منصفانہ تقسیم پر رنج تھا۔دوسری جانب پولیس کا کہنا تھا کہ الزام ہے کہ اس نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے اپنے والد سرور کو قتل کر دیا۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ ملزم گلزار سمیت تین افراد کے خلاف درج کر لیا ہے جب کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے