شالیمار میں جائیداد سے عاق بیٹے محمد اسماعیل نے والد یوسف پر 6 فائر کئے،قاتل گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر) شالیمار کے علاقے میں جائیداد کے تنازع پر ناخلف بیٹے نے باپ کو قتل کردیا پولیس نے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق شالیمار کے علاقہ میں جائیداد سے عاق کیے جانے پر بیٹے محمد اسماعیل خان نے پستول سے 6 راؤنڈ فائر کر کے باپ محمد یوسف خان کو قتل کر دیا اطلاع ملنے پر شالیمار پولیس اور ڈولفن سکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد اسماعیل خان کو گرفتار کر کے اس سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر کے لاش پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا