بکریاں چھوڑنے سے منع کرنے پر شہری قتل

محمد حسین نے نواز پر ڈنڈوں سے تشدد کیا، شوہر کی فائرنگ سے بیوی کرن شدید زخمی
 ننکانہ صاحب (خصوصی رپورٹ )ننکانہ صاحب کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور تشدد کے دو واقعات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی۔ تھانہ مانگٹانوالہ کے علاقے کریانوالہ میں فصل میں بکریاں چھوڑنے سے منع کرنے پر تنازع پیدا ہوا۔ ذرائع کے مطابق ملزموں محمد حسین وغیرہ نے طیش میں آکر نواز کو ڈنڈوں سے شدید تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے باعث اس کے سر پر گہری چوٹیں آئیں۔ زخمی نواز کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ تھانہ صدر ننکانہ کے علاقے دھوپ سڑی میں گھریلو ناچاقی پر شوہر نیپسٹل سے فائرنگ کرکے اپنی بیوی 25 سالہ کرن کو شدید زخمی کردیااور موقع سے فرار ہوگیا۔ ریسکیو ٹیم نے زخمی خاتون کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال ننکانہ منتقل کیا، جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔