لاہور ( کرائم رپورٹر )محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر پنجاب نے ڈینگی کے مریضوں کے لیے نجی ہسپتالوں و لیبارٹریز میں ٹیسٹ کی فیس مقرر کرنے کا مراسلہ جاری کر دیا ہے ،مراسلے کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر کی نجی لیبارٹریز کو سی بی سی ٹیسٹ 90 روپے میں کرنے ہونگے جبکہ ڈینگی کے ایلیزا ٹیسٹ کی زیادہ سے زیادہ فیس 1500 روپے مقرر کی گئی ہے ،لیبارٹریز کو رپورٹ میں مشین، ریجنٹس اور بیچ نمبر درج کرنا لازمی قرار جبکہ رپورٹ کا وقت 24 گھنٹے سے زائد نہیں ہوگا ،احکامات فوری لاگو اور 30 جون 2026 تک نافذ العمل ہوں گے۔