غزہ جنگ بندی معاہدہ نافذالعمل ہوگیا: مصری میڈیا

قاہرہ (آئی این پی )مصری میڈیا نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے نافذ العمل ہونے کا دعوی کردیا۔مصری میڈیا القاہرہ ٹی وی کے مطابق غزہ جنگ بندی معاہدہ پاکستانی وقت کے مطابق 2 بجے سینافذالعمل ہوگیا ہے۔مصری وزارت خارجہ غزہ جنگ بندی معاہدے کو اہم لمحہ قرار دیتے ہوئے  کہا کہ شرم الشیخ میں ہونے والی مثبت پیشرفت غزہ جنگ میں ایک اہم موڑ کی نمائندگی کرتی ہے